ذمہ داری کیساتھ گیمبلنگ کرنا
آخری باراپ ڈیٹ: 18 ستمبر 2023 کو کیا گیا
براہ کرم اپنے فائدے کیلئے ان معلومات کو غور سے پڑھیں۔
https://www.baji.live کو .Aurora Holdings N.V کے ذریعے چلایا جاتا ہے اس کا دفتر Abraham de Veerstraat 9, Curacao میں ہے۔ کمپنی کا رجسٹریشن نمبر157258ہے۔
وضاحت
جن الفاظ کا پہلا حرف بڑا ہے ان کے معنی مندرجہ ذیل شرائط کے مطابق متعین ہیں۔
مندرجہ ذیل تعریفوں کے ایک ہی معنی ہوں گے خواہ وہ واحد میں ظاہر ہوں یا جمع میں۔
تعریفیں
ان شرائط و ضوابط کے پیش نظر:
- اکاؤنٹ سے مراد آپ کیلئے بنایا گیا ایک یونیک اکاؤنٹ ہے جو آپ کو ہماری سروس یا ہماری سروس کے کچھ حصوں تک رسائی حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
- کمپنی (اس معاہدے میں”کمپنی”، “ہم”، “ہمیں” یا “ہمارا” کہاجاتا ہے) سے مراد .Aurora Holdings N.V ہے۔
- سروس سے مراد ویب سائٹ ہے۔
- ویب سائٹ سے مراد https://www.baji.live ہے۔
- آپ سے مراد اس فرد سے ہے جو سروس تک رسائی یا استعمال کر رہا ہے، یا کمپنی، یا کوئی اور قانونی ادارہ جس کی جانب سے مذکورہ فرد سروس تک رسائی یا استعمال کر رہا ہے، جیسا کہ لاگو ہے۔
ذمہ دارانہ گیمبلنگ اور خود کوروکنا
اکثر یوزرز کیلئے گیمبلنگ کا مطلب تفریح، مزہ اور جوش و خروش کا باعث ہے۔ لیکن ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ کچھ یوزرز کیلئے گیمبلنگ کے منفی اثرات بھی ہیں۔ طبی سائنس میں کئی سالوں سے جوئے کی لت کو ایک سنگین بیماری کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔
اپنے قیام کے پہلے دن سے ہی ہم نے اس مسئلے کے بارے میں سوچا ہے اور مدد کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ ”ذمہ دار گیبملنگ” کرنے کے تحت ہم متعدد اقدامات کو سمجھتے ہیں، جن کے ذریعے گیمبلنگ کا فراہم کنندہ منفی اثرات کے ظاہر ہونے کے امکان کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ اگر وہ پہلے ہی ظاہر ہوجائیں، تو ہم ان کے خلاف فعال اقدامات کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
گیمبلنگ سے ہونے والے منفی اثرات کے خلاف سب سے اہم ہتھیار گیمبلنگ کے خطرات کے بارے میں علم اور تعلیم ہے تاکہ ہمارے یوزرز خود کو کنٹرول کرسکیں اور ان منفی اثرات کا شکار نہ ہوں۔
معلومات اور رابطہ
ہماری کسٹمر سپورٹ ٹیم آپ کیلئے کس اضافی اخراجات کے بغیر ہر وقت ای میل کے دریعے آپ کی مدد کریگی:
- ای میل: support.pk@baji.live
ہماری کسٹمر سپورٹ ٹیم یقیناً کسی اور کو آپ کی رضامندی کے بغیر آپ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دے گی
اس کے علاوہ، اگر آپ پہلے سے ہی گیمبلنگ کرنے کی لت میں مبتلا ہیں تو آپ خود کا ٹیسٹ بھی لے سکتے ہیں:
https://www.begambleaware.org/gambling-problems/do-i-have-a-gambling-problem/
اور آپ گیمبلنگ کرنے کی لت کے بارے میں مزید معلومات بھی یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں:
https://www.begambleaware.org/safer-gambling/
https://www.baji.live پرذمہ دارانہ گیمبلنگ کیلئے مفید تجاویز
گیمبلنگ کرنے سے پہلے ہم آپ کو مندرجہ ذیل نکات پر غور کرنے کی تجویز کرتے ہیں، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ گیمبلنگ کرنا آپ کیلئے کسی بھی منفی اثرات کے بغیر ہو اور تفریح کا باعث بنے:
- اپنے لیے ڈپازٹ کی حد مقرر کریں
گیمبلنگ کا آغاز کرنے سے پہلے، اپنی مالیاتی صورت حالات کے مطابق سوچیں کہ آپ کتنی رقم گیمبلنگ میں لگا سکتے ہیں۔ ایسی رقم سے کھیلیں جو تفریح اور آپ کی تسکین کا باعث ہو۔
- ہر قیمت پر نقصان کو واپس جیتنے کی کوشش نہ کریں
کوشش کریں کہ جو کچھ آپ نے پہلے کھویا ہے اسے کسی بھی قیمت پر واپس حاصل کرنے کیلئے بڑے خطرات مول نہ لیں۔ تفریح کیلئے کھیلیں، پیسے کمانے کیلئے نہیں۔
- اپنے لیے ایک وقت کی حد مقرر کریں
اپنے لیے وقت کی حد مقرر کریں اور اسے نہ توڑیں۔ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ گیمبلنگ کرنا آپ کے دوسرے مشاغل کے ساتھ متوازن رہنا چاہیئے اور آپ کا واحد مشغلہ نہیں ہونا چاہیئے۔
- سمجھداری سے کھیلیں
جب آپ انتہائی تناؤ، افسردہ یا بہت زیادہ دباؤ میں ہوں تو نہ کھیلنا زیادہ عقلمندانہ ہے۔ اس کے علاوہ جب آپ ادویات، منشیات یا الکحل کے زیر اثر ہوں تو مت کھیلیں۔
- وقفے لیں
جب آپ کو تھکاوٹ محسوس ہونے لگے یا آپ توجہ مرکوز نہ کر سکیں تو آپ کو وقفے لینے چاہئیں۔
- صرف ایک اکاؤنٹ
گیمبلنگ پر آپ کتنا وقت اور پیسہ خرچ کرتے ہیں اس کا جائزہ لینا آسان بنانے کیلئے مشورہ دیا جاتا ہے کہ آپ فی شخص کیلئے ایک سے زیادہ اکاؤنٹ نہ بنائیں۔
نابالغوں کی حفاظت
ہماری سروس استعمال کرنے کیلئے آپ کی عمر18 سال یا اس سے زیادہ ہونی چاہیئے۔ غلط استعمال سے بچنے کیلئے، اپنا لاگ ان ڈیٹا اپنے آس پاس کسی بھی نابالغ سے محفوظ رکھیں۔
اصولی طورپر ہم نابالغوں، خاص طورپر بچوں، کوانٹرنیٹ پر کسی بھی ایسے کانٹنٹ تک رسائی حاصل کرنے سے روکنے کیلئے فلٹر پروگرام استعمال کرنے کی سفارش کرتے ہیں، جو ان کیلئے صحت مند نہیں ہے۔
والدین کیلئے ہم انٹرنیٹ فلٹرز کی ایک فہرست تجویز کرسکتے ہیں، ان کی سپورٹ کرنے کیلئے، تاکہ انہیں اپنے بچوں کو کسی بھی ایسے کانٹنٹ سے دور رکھنے کیلئے مدد ملے، جو ان کیلئے نہ بنایا گیا ہو:
https://famisafe.wondershare.com/internet-filter/best-internet-filters.html
خود کوروکنا
اگر آپ کی گیمبلنگ کی لت تشخیص ہوئی ہے یا آپ کسی اور وجہ سے گیمبلنگ کرنے سے دور رہنا چاہتے ہیں، تو ہم آپ کو ایسی کسی بھی چیز سے دور رہنے میں مدد کرنا چاہتے ہیں جو آپ کیلئے فائدہ مند نہ ہو۔ “خود کو خارج” کرنے کا مطلب ہے کہ آپ اپنی مرضی سے، تمام گیمبلنگ کی سروسز سے خود کو خارج کر لیتے ہیں۔ یہ علیحدگی ایک مقررہ مدت کیلئے منسوخ نہیں کی جاسکتی۔ اگرآپ خود کو گیمبلنگ سے خارج کرنا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہماری کسٹمر سپورٹ ٹیم کو پیغام بھیجیں اور انہیں 6 ماہ اور 5 سال کے درمیان ایک وقت کی مدت بتائیں۔ وہ آپ کو تمام مستقبل کے مراحل اور آپ سے کیا ضرورت ہے اس کی وضاحت بھی کریں گے۔
- ای میل: support.pk@baji.live
براہ کرم اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ خود کو مستقل طور پر خارج کرنا مقررہ مدت کیلئے مستقل ہے اور آپ کی اپنی حفاظت کیلئے اسے منسوخ نہیں کیا جائیگا۔
خود کو مستقل طور پرخارج کرنے کے دوران آپ کوکوئی نیا اکاؤنٹ بنانے کی اجازت نہیں ہے اور خود کو مستقل طورپر خارج کرنے کے دوران نیا اکاؤنٹ بنانے کی کوشش ہماری سروس کی شرائط کی خلاف ورزی ہے اور اس کے نتیجے میں آپ کے اصل اکاؤنٹ پر مستقل طور پر پابندی لگ سکتی ہے۔